کھیل

پی ایس ایل9؛ رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل9؛ رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
اسپورٹس رپورٹر ایک منٹ سے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

فوٹو: ویڈیو گریب

لاہور: رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز ہوگیا۔

قذافی استیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔

 

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button