کھیل

پی ایس ایل 9: ریلی روسو کا آؤٹ انسانی غلطی قرار

لاہور: ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

ہاک آئی نے کہا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ایئر کردیا گیا۔

ہاک آئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

مزید پڑھیں: کیا گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو ایکس کیلئے وی پی این استعمال کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو کھیلے گئے پی ایس ایل کے آٹھویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےا سلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: کس کی کور ڈرائیو سب سے زیادہ اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کپتان رائلے روسو کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ رائلے روسو نے 34  رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

گیارھویں اوور کی آخری گیند  پر سلمان آغا  کی ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل  تھرڈ امپائر نے رد کردی ، جس کے بعد اب ہاک آئی نے  سلمان آغا کی گیند پر روسو کو آؤٹ قرار نہ دینا  انسانی غلطی قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button