بزنس
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، روپے کی قدر 16 پیسے بڑھ گئی۔
فنانشل گیپ پورا کرنے کے لیے وزیرخزانہ کا مشرق وسطی کے بینکوں سے 4ارب ڈالر کے قرضوں کے حصول کے لیے رابطہ کرنے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9.23ارب ڈالر کے ساتھ 5ہفتوں کی بلند سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی غرض سے 12ارب ڈالر کے قرضوں کے رول اوور ہونے کی توقعات اور مثبت پیش رفتوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران سپلائی بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 16پیسے کی کمی سے 278روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔