انٹرٹینمنٹ

ارشد وارثی نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی  نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی ہے۔

ارشد وارثی نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم ’روپ کی رانی چوروں کا راجہ‘ (1993) میں بطور کوریو گرافر ہائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ ایک لاکھ روپے معاوضہ طے کیا گیا تھا لیکن جب انہیں ادائیگی ملی تو صرف 75,000 روپے دیے گئے۔

وارثی نے کہا کہ انہوں نے سخت محنت کرکے چار کے بجائے تین دن میں کام مکمل کیا لیکن ان کی ادائیگی میں کمی کی گئی تھی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button