انٹرٹینمنٹ
عمران خان نے بالی انڈسٹری کو کیوں چھوڑا؟ اداکار کا بیان سامنے آگیا
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔
عمران خان آخری مرتبہ کامیڈی رومینٹک فلم ’کٹی بٹی‘ میں نظر آئے تھے جو 2015 میں ریلیز کی گئی۔
اداکار نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’کٹی بٹی‘ کی ناکامی سے وہ بہت زیادہ دل گرفتہ ہوئے اور انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ فلم ان کے کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے متعدد فلموں جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، آئی ہیٹ لَو اسٹوری اور میرے برادر کی دلہن میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔