کھیل

امام الحق کی جگہ مسلسل ناکام صائم ایوب کو موقع کیوں ملا؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اوپنر امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو کھلانے کی اہم وجہ بتادی۔

راولپنڈی میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش ‘اے’ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کی عدم شمولیت، صائم ایوب کو برقرار رکھنے سمیت امام الحق کو آرام دیے جانے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا بطور ٹیم اپنے پلئیرز کو بیک اَپ کررہے ہیں تاکہ انہیں مناسب مواقع مل سکیں، وہ اچھی فارم میں لگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ میر حمزہ کی جگہ محمد علی کو کیوں شامل کیا؟

کپتان نے کہا کہ بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، ہمارے پاس کئی اوپنرز موجود ہیں۔ بدقسمتی سے امام الحق اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔

امام الحق کو سیریز میں آرام دینے کے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ محمد ہریرہ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں اور ہریرہ کو جلد موقع فراہم کریں گے وہ گزشتہ 3-4 سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسی وجہ سے امام کو آرام کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

قبل ازیں پریس کانفرنس شان مسعود نے سوال کیا گیا تھا کہ میر حمزہ کی جگہ محمد علی کو اسکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا تھا کہ نوجوان کرکٹر نے حالیہ سیریز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اوور کاسٹ کنڈیشنز میں وہ ہمیں وکٹیں لیکر دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں بارش کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button