اے این ایف کی 10 کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے 10 کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 70 کروڑ روپے کی 37 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور ائیرپورٹ پرقطر جانے والے مسافر سے 980 گرام جبکہ کراچی ائیرپورٹ سے قطرجانے والے شخص سے 402 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی ایک کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر سے 150 گرام نشہ آور گولیاں اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر نائجیریا سے آنے والے مسافر سے 7۔5 ویڈ برآمد ہوئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران ایم ون اسلام آباد پر دو کارروائیوں میں 4 ملزمان سے140 گرام افیون، 150 گرام ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 1.1 کلو آئس جبکہ جی ٹی روڈ نوشہرہ پر 2 ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئین، 1.2 کلو چرس اور 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔
ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی کے ایک شخص سے 98 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ میں بھی دو کاروائیوں میں 4 ملزمان سے 10 کلو ہیروئین اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔