پاکستان

پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس آتے ہیں، وہ وقت بھی یاد رکھیں جب الیکشن کے انتخابات کی تاریخ ہم نے دی تھی، الیکشن کس نے کروائے، الیکشن رکوانے کی کوشش پی ٹی آئی نے کی، صدر مملکت اس وقت عارف علوی تھے، کیا پی ٹی آئی کو ہم نے کہا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائیں؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے منت سماجت کی گئی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے، عمران خان بطور وزیراعظم بھی الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہو رہے تھے، سال بھر کی تاریخ دی گئی الیکشن کروانے کیلئے، یا تو پھر قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں، جب ہم ووٹر کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی کے ممبران کا حق کدھر گیا، آدھی بات نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button