پاکستان

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے شہری سے لیپ ٹاپ، فون، ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے

لاہور پولیس کے جوان سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے۔

مغل پورہ پولیس نے پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، تاہم مغلپورہ پولیس کسی بھی پیٹی بھائی کوتاحال گرفتار نہ کر سکی۔

ایف آئی آر کے مطابق پی آر یو کے اہلکاروں حیدر ، شہزاد لیاقت اور عدیل خالد نے شہری اذان عبداللہ کو دفتر سے جاتے ہوئے لوٹا۔

پولیس اہلکاروں نے خود کو سی آئی اے اور ایف آئی کے اہلکار ظاہر کیا اور روک کر تلاشی لینے کے بہانے لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے۔

شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کا حکم دیا جس میں تمام اہلکار مجرم قرار پائے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button