ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان مباحثہ ستمبر میں ہوگا
مشی گن: امریکا کے معروف میڈیا نیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ 10 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلے مباحثے کی میزبانی کرے گا۔
اس نیٹ ورک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی جب ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ نومبر کے انتخابات سے قبل اپنے ڈیموکریٹک حریف کے ساتھ کئی بار بحث کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کملا ہیرس نے بھی تصدیق کی کہ وہ مشی گن میں ایک تقریب کے دوران مباحثے میں شرکت کریں گی اور بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ مزید مباحثوں کے لیے تیار رہیں گی۔
نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس مباحثے کی نگرانی ورلڈ نیوز ٹونائٹ کے اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر ڈیوڈ میور اور اینکر لینسی ڈیوس کریں گے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ نے جون میں ایک بار صدر جو بائیڈن پر بحث کی تھی۔
دونوں کو 10 ستمبر کو دوبارہ ایسا کرنا تھا لیکن ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مباحثے میں ٹرمپ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد جو بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی جس کے بعد کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوئی۔