انٹرٹینمنٹ

سیاسی تناؤ کے باوجود پاکستان بھارت کے لوگ محبت کرتے ہیں، عمران عباس

کراچی: اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ کے باجود پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

عمران عباس نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میرا اکثر بھارت آنا جانا رہتا ہے۔ جب بھی بھارت جاتا ہوں بہت گرمجوشی اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ بھارت میں اپنے والدین کے آبائی علاقے میں بھی گیا۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باوجود لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ میرے بہت سے قریبی دوست بھارتی ہیں۔ مجھے دہلی کا ائیرپورٹ بہت پسند ہے۔

 

اداکار نے دہلی ائیرپورٹ کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے ائیرپورٹس دہلی ائیرپورٹ سے اچھے ہیں تاہم دہلی ائیرپورٹ پر انہوں نے اپنے ملک، کلچر کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بھی بہت عمدہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button