انٹرٹینمنٹشوبز

ممبئی ہائیکورٹ کا اریجیت سنگھ کے ’پرسنیلٹی رائٹس‘ کی حفاظت کا فیصلہ

ممبئی: ممبئی ہائیکورٹ نے انڈیا کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ کے ’پرسنیلٹی رائٹس‘ کو مصنوعی ذہانت سے بچانے کیلئے اہم فیصلہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کورٹ نے حکم دیا ہے کہ گلوکار کے نام، آواز، چال ڈھال اور دیگر شخصیتی طور طریقوں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے نہیں بنایا جائے گا۔

عدالت کے حکم کے بعد کوئی ادارہ اریجیت سنگھ کی اجازت کے بغیر اپنے کمرشل فائدے کیلئے اے آئی کے ذریعے ان کی شخصیت کا سہارا نہیں لے سکے گا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے بعد میڈیا کے کسی پلیٹ فارم، تشہیری مواد اور آن لائن مہم کیلئے اریجیت سنگھ کی شخصیت کا استعمال ممنوع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اریجیت سنگھ کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ بھارتی گلوکارہ نے بتادیا

جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی کے باوجود کسی کو بھی یہ لائسنس نہیں دیا جاسکتا کہ وہ کسی شخصیت کو اپنے مالی فائدے کیلئے استعمال کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button