انٹرٹینمنٹشوبز

“دانیہ پر حکمرانی نہیں کرنا چاہتا، اُن کے کپڑے استری کرنے سمیت سارے کام کرتا ہوں”

لودھراں: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی دانیہ پر حکمرانی نہیں کرنا چاہتے بلکہ اُن کی محبت میں گھر کے سارے کام کرتے ہیں۔

حال ہی میں حکیم شہزاد نے اپنی چوتھی بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیا جس میں حکیم شہزاد نے دانیہ کی محبت میں رن مرید بننے کا اعتراف کیا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا دانیہ شاہ نے مجھ سے دولت کی خاطر شادی کی ہے؟ تو میں اُنہیں جواب دینا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں، یہ سب جھوٹ اور بکواس ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے نہ تو مرحوم عامر لیاقت حسین سے دولت کی خاطر شادی کی تھی اور نہ ہی مجھ سے، لہٰذا لوگ فضول باتیں کرنا بند کریں۔

مزید پڑھیں: دانیہ شاہ کو دوسرے شوہر سے کتنا حق مہر ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حکیم شہزاد نے کہا کہ میری طرف سے دانیہ کو مکمل آزادی حاصل ہے، وہ اپنی مرضی سے جو چاہیں کرسکتی ہیں، اگر وہ اداکاری یا ماڈلنگ کرنا چاہتی ہیں تو شوق سے کریں اور اگر سیاست میں جانا چاہتی ہیں تو یہ بھی اُن کی اپنی مرضی ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں دانیہ پر حکمرانی نہیں کرنا چاہتا بلکہ میں رن مرید قسم کا انسان ہوں، ابھی بھی برتن دھو کر آیا ہوں اور دانیہ کے کپڑے بھی استری کرتا ہوں۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ میں گھر کے سارے کام کرتا ہوں، بس میری ایک ہی خواہش ہے کہ دانیہ کبھی بھی مجھے چھوڑ کر نہ جائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دانیہ سے شادی کے بعد، میرے گھر میں کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ مسائل زندگی کے ساتھ چلتے رہتے ہیں، اکثر خواتین دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کو برداشت نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں: یہ میری چوتھی شادی ہے، دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کا بیان آگیا

واضح رہے کہ چند روز قبل دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد دانیہ شاہ اور اُن کے شوہر حکیم شہزاد نے اپنے ولیمے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں اُن کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

حکیم شہزاد کے مطابق اُنہوں نے دانیہ شاہ سے پہلی نہیں بلکہ چوتھی شادی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button