انٹر نیشینل

بنگلادیش؛ برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار

ڈھاکا: بنگلادیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیاء الحسن کو طیارے سے گرفتار کرکے اتار کر ڈھاکا چھاؤنی منتقل کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اُڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی۔

طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص میجر جنرل ضیاءالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بنگلادیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ؛ انٹیلیجنس چیف جنرل ضیا ملازمت سے فارغ

میجر جنرل ضیاء الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

میجر جنرل ضیاءالاحسن 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش؛ فوج کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر بھی اکھاڑ پچھاڑ

ضیاءالاحسن 2009 میں راب 2 کے نائب کپتان بنے جب وہ میجر تھے۔ اسی سال انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور راب ہیڈ کوارٹر کے انٹیلی جنس ونگ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی

تاحال ان کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے میجر جنرل ضیاءالحسن کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button