پاکستان

اسلام آباد میں عالمی معیار کا چڑیا گھر و سفاری پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عالمی معیار کا چڑیا گھر و سفاری پارک بنانے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کا سب سے خوبصورت اور عالمی معیار کا پہلا چڑیا گھر و سفاری پارک بنے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چڑیا گھر و سفاری پارک منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کے مطابق چڑیا گھر و سفاری پارک 200 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا، جس میں مجموعی طور پر5 ہزار جانور و پرندے رکھے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 2 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چڑیا گھر و سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

محسن نقوی نے منصوبے سے متعلق امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر و سفاری پارک کے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے۔ اکتوبر میں چڑیا گھر و سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ چڑیا گھر و سفاری پارک سے اسلام آباد کی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button