انٹر نیشینل

بنگلادیش میں مظاہرین کا تھانے پر حملہ؛ 13 پولیس اہلکار ہلاک

ڈھاکا: بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر دھاوا بول دیا۔

مشتعل ہجوم نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگادی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
یہ خبر پڑھیں : ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے؛ بنگلادیشی آرمی چیف

بنگلادیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عنایت پور تھانے میں کم از کم 13 اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے درجنوں تھانوں پر حملے میں 300 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کے دوران ملک بھر کے کئی تھانوں پر حملے کیے گئے ہیں جن میں ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے جترا باڑی اور کھلگاؤں تھانے، تانگیل میں گورائی ہائی وے پولیس اسٹیشن، بوگرا میں شیرپور تھانہ، جوئے پورہاٹ شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ہم انھیں کچل دیں گے، سڑکوں پر طلبا نہیں دہشتگرد ہیں؛ حسینہ واجد

اسی طرح جوئے پورہاٹ میں صدر پولیس اسٹیشن، کومیلا میں ایلیوٹ گنج ہائی وے پولیس اسٹیشن، برہمن بیڑیا کے اشو گنج تھانہ، اور سراج گنج کے شہزاد پور تھانے کے ساتھ ساتھ نارائن گنج، بوگرہ، پبنا اور سراج گنج میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر پر حملے ہوئے۔

یہ خبر پڑھیں : سول نافرمانی کی تحریک؛ بنگلا دیش میں 50 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سول نفرمانی کی تحریک میں اب تک 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button