انٹر نیشینل

مودی کی حکومت؛ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی داستان رقم

نریندر مودی کی انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایک نئی داستان رقم ہونے لگی۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے 2019ء میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زندگی اجیرن بناتے ہوئے روزگار کے حصول پر نئی پابندیاں لگادیں۔

اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مستند اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خطِ غربت 49 فیصد کی خطرناک حد کو چھو رہی ہے، عوام غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ اسوقت 23.09 فیصد افراد بے روزگار ہیں اور مودی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button