انٹر نیشینل
امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
واشنگٹن: امریکا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم ہوجائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ جینٹ ییلن نے بتایا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔