انٹر نیشینل

انگلینڈ، تین بچیوں کی ہلاکت، مسجد کے باہر سفید فام انتہا پسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

ساؤتھ پورٹ: انگلینڈ میں گزشتہ روز چاقو کے حملے میں تین بچیوں کی ہلاکت کے بعد ساؤتھ پورٹ میں سفید فام انتہا پسندوں کی مسجد کے باہر مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 39 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق سفید فام انتہا پسندوں کا جتھہ مسجد کی جانب جانا چاہتا تھا جسے روکنے کی کوشش کی گئی تو انتہا پسند مشتعل ہو گئے، انتہا پسندوں نے پولیس وین کو بھی آگ لگا دی۔

انتہا پسندوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 39 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 8 پولیس اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کے دو کتے بھی سفید فام انتہا پسندوں کی جانب سے پھینکی جانے والی اینٹوں کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ساؤتھ پورٹ میں سینٹ لیوک روڈ پر واقع مسجد کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں انتہا پسند گروپ انگلش ڈیفنس لیگ کے حامی شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے مسجد پر اینٹیں پھینکیں، گاڑیوں اور پہیوں کے ڈبوں کو آگ لگا دی اور ایک مقامی کنوینیئنس اسٹور کو نقصان پہنچایا۔

علاقے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ پرامن احتجاج کو غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ہائی جیک کیا گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button