انٹر نیشینل

ہماری سلامتی کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

روس کے صدر پوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نیٹو پر حملے کی باتیں احمقانہ ہیں تاہم روس کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے۔

صدرپوٹن نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اس معاملے کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ ہماری نیوکلئیر ڈاکٹرین ہے لیکن جب بات سرحدی سلامتی کی ہو تو ہم ہر ممکن اقدام کریں گے جس میں جوہری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ ہمیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو یہ اندازہ نہیں کہ خود انہیں کس تکلیف سے گزرنا پڑے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button