چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی
بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرات گپتا کا کہنا ہے کہ 99.9 فیصد بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔
مقامی اسپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈ کے تحت کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ایونٹ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلا جائے گا جبکہ ایک ہفتے بعد اگلی میٹنگ میں تقریباً معاملات طے ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”
قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دباؤ میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامںٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی سی سی نے غور کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ہربھجن پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے
مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،24 تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر سامنا ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: پلان اے، بی کچھ منظور نہیں! پاکستان بھی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا
پاک بھارت معرکہ آرائی یکم مارچ کو لاہور میں ہوگی، 5 اور 6 مارچ کو سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،9 مارچ کو فائنل کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔