پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا سے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیرس اولمپک کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطی پر معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا جس پر وزارت کھیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں براڈکاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی تھی، جس پر جنوبی کوریا سے معافی مانگتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: افتتاحی تقریب میں الٹا جھنڈا لہرا دیا گیا
واقعے پر جنوبی کورین وزارت کھیل کے نائب وزیر نے آئی او سی چیف سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے فرانسیسی حکام سے احتجاج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 میں جاں بحق افراد کو خراج تحسین
قبل ازیں افتتاحی تقریب کے دوران منتظمین نے اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔