انٹر نیشینل

ہیٹی: مہاجرین کی کشتی میں آتشزدگی، 40 افراد جاں بحق

ہیٹی: ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے اس میں 40 مہاجرین بحق ہوگئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن (آئی او ایم) کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی بدھ کو ہیٹی کے ساحل سے 80 سے زائد مہاجرین کو لے کر ٹرکس اور کائکوس کی جانب چلی۔

بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔

آئی او ایم کے سربراہ گریگوری گوڈسٹین نے المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سیکیورٹی بحران اور ہجرت کے محفوظ اور قانونی طریقوں کی عدم موجودگی پر عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے۔ گزشتہ مہینوں میں ہونے والے پُرتشدد واقعات ہیٹی کے شہریوں کو بے باک اقدامات کی جانب لے جارہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button