بھارت، پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ایئرلائن کی ملازمہ گرفتار
جے پور: بھارتی ایئرپورٹ پر پولیس اہلکار کر تھپڑ مارنے کے الزام میں نجی ایئرلائن کی خاتون ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایئرلائن نے اس واقعے کو جنسی ہراسانی کا سنگین کیس قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔
نجی ایئرلائن کی ایک خاتون ملازمہ کو جے پور ہوائی اڈے پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار کے ساتھ جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
ایئر لائن انتظامیہ نے جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ واقعہ جنسی ہراسانی کا معاملہ ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ملازمہ کو ایئرلائن کے عملے کے لئے قریبی داخلی دروازے پر لازمی اسکریننگ سے گزرنے کے لئے کہا گیا تھا۔
لیکن اس وقت سی آئی ایس ایف کی کوئی خاتون اہلکار دستیاب نہیں تھی۔ سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کے مطابق صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب خاتون ملازم مشتعل ہو گئیں اور ڈیوٹی پر موجود سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو تھپڑ مار دیا۔
سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایئرلائن نے اس واقعے کو جنسی ہراسانی کا سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔