کھیل

یورو کپ فٹ بال، انگلینڈ، نیدرلینڈز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ڈورٹمنڈ: یورو کپ فٹ بال 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نیدرلینڈز کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں، لیکن انگلینڈ کے اولی واٹکنز نے آخری منٹ میں گول کر ٹیم کو فتح دلا دی۔

میچ کے پہلے 15 منٹ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کا انداز جارحانہ نظر آیا، نیدرلینڈز کے کھلاڑی ابتدا سے ہی انگلینڈ کے گول پوسٹ پر تابر ٹوڑ حملے کی کوشش کر تے رہے جس کا نتیجہ میچ کے 7 ویں منٹ میں سامنے آیا۔

نیدرلینڈز کے ژاوی سائمنز نے ساتویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں: یوئیفا یورو کپ، اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہیری کین نے 18 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

ایک ایک سے گول برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے دوبارہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کی مگر دونوں ٹیمیں ناکام رہیں۔

میچ کے اختتام سے ایک منٹ تک قبل محسوس ہو رہا تھا کہ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس تک جائے گا، لیکن پھر انگلینڈ کے اولی واٹکنز نے 90 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔

یورو کپ 2024 کا فائنل برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان فائنل پندرہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button