شوبز

شاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم میں مجھے کاپی کیا اور کریڈٹ بھی نہیں دیا، توقیر ناصر

کراچی: پاکستان کے سیئنر اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم میں انہیں کاپی کیا اور کریڈٹ بھی نہیں دیا۔

توقیر ناصر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان اکثر میرے کام کی تعریف کرتے ہیں اور مختلف لوگوں سے سلام بھی کہلواتے ہیں۔ شاہ رخ خان خود اچھے اداکار ہیں۔

توقیر ناصر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم ‘ کبھی الوداع نہ کہنا ‘ میں مجھے کاپی کیا۔ میں نے ڈرامہ ‘پرواز’ میں جو کردار ادا کیا تھا شاہ رخ خان نے بالکل وہی رول اس فلم میں نبھایا حتیٰ کہ زخمی ٹانگ بھی وہی رکھی جو میری ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ پرواز کی کہانی پر ہی کبھی الوداع نہ کہنا بنائی گئی۔ ڈرامہ پرواز مشہور رائٹر مستنصر حسین تارڑ نے لکھا تھا۔ شاہ رخ خان کو ہمیں کریڈٹ دینا چاہئیے تھا بلکہ فلم میکر کرن جوہر کو کریڈٹ دینا چاہئیے تھا۔

سینئیر اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کی آفر ملتی رہی ہیں۔ ایک فلم کی ہیروئن مادھوری ڈکشٹ تھیں تاہم میں وہ فلم نہیں کرسکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button