انٹر نیشینل

نپولین کے پستول نیلامی میں 1.69 ملین یورو میں فروخت

پیرس: فرانس کے شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کی دو نایاب پستول نیلامی میں 16 لاکھ 90 ہزار یورو میں فروخت ہوئی ہیں۔

پیرس کی اسلحہ ساز کمپنی لوئس مارن گوسیٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ان نایاب ہتھیاروں کی قیمت ماہرین کے مطابق 12 لاکھ سے 15 لاکھ یورو کے درمیان متوقع تھی، لیکن یہ پستول 50 کروڑ 95 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوئیں۔

ان پستولوں کی نیلامی اوسینٹ نیلامی گھر نے فونٹینبلاؤ محل کے قریب کی جہاں نپولین نے 1814 میں تخت سے دستبرداری کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔

یہ پستول فرانس کی وزارت ثقافت کی جانب سے حال ہی میں قومی خزانے کے طور پر درجہ بندی کیے جانے اور ان کی برآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

نپولین کی پستولوں کو سونے اور چاندی سے سجایا گیا ہے، اور پروفائل میں نپولین کی ایک نقش شدہ تصویر ہے۔

کہا جاتا ہے کہ وہ 12 اپریل 1814 کی رات کو غیر ملکی افواج کے ہاتھوں اپنی فوج کی شکست کے بعد خود کو ہلاک کرنے کے لئے ان کا استعمال کرنا چاہتا تھا۔

فروخت میں پستول کا اصل ڈبہ اور مختلف لوازمات بشمول پاؤڈر ہارن اور مختلف پاؤڈر ٹیمپنگ سلاخیں بھی شامل تھیں۔

نیلامی کرنے والے جین پیئر اوسنات نے کہا کہ ان اشیاء کے ساتھ نپولین کی تصویر بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button