انٹر نیشینل
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتےہیں، دہشتگرد ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد مسترد کردی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اقوام متحدہ کی فلسطینی ریاست سے متعلق قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ فلسطینیوں کو دہشتگرد ریاست قائم کرنے اور ہم پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 143 ارکان نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر رکنیت دینے کی قرارداد منظور کی تھی۔ غزہ پر اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 35 ہزار233فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔