شوبز

سلمان خان نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر و اداکار وکی کوشل کے ڈانس کی تعریف کردی۔

حال ہی میں وکی کوشل کی نئی آنے والی فلم ‘بیڈ نیوز’ کا نیا گانا ‘توبہ توبہ’ ریلیز ہوا، یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا، مداحوں نے گانے کی آفیشل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے اداکار وکی کوشل کے ڈانس مووز کی تعریف کی۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے بھی وکی کوشل کی تعریف کی، میگا اسٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وکی! آپ کے کمال کے ڈانس مووز کی وجہ سے یہ گانا بہت بہترین لگ رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کی فلم کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وکی کوشل نے سلمان خان کی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان سر! آپ بہت اچھے ہیں، اس تعریف کے لیے آپ کا بہت شکريہ۔

وکی کوشل نے مزید کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی، میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button