شوبز

اللہ میری مدد فرما، کینسر کا شکار حنا خان کی دعا

ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنی صحتیابی کے لیے دُعا کرلی۔

چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے جنگ لڑنے والی حنا خان اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے رو پڑیں۔

حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی آپ کو درد، تکلیف اور مشکل سے نہیں نکال سکتا۔

مزید پڑھیں: کینسر سے لڑتی حنا خان کے تازہ زخموں کی تصاویر منظرِ عام پر

اداکارہ نے یہ معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے ربِ کائنات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرما، آپ سے مدد کی درخواست ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے رونے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

حنا خان کی انسٹاگرام اسٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کینسر کے علاج کے دوران شدید تکلیف میں ہیں۔

 

واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button