انٹرٹینمنٹ

سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر واصف محمد کی دوسری اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

واصف محمد اور اُن کی دوسری اہلیہ و اداکارہ منتشا کیانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

اس جوڑے نے اپنی ننھی پری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ آسمان سے ایک ستارہ ہماری گود میں آگِرا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘عنایہ واصف’ رکھا ہے۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واصف محمد کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

سونیا حسین سے طلاق کے بعد، واصف محمد نے گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ سونیا حسین نے اب تک شادی نہیں کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button