انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے
ممبئی: شاہ رخ خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں پہلے نمبر پر آ گئے۔
امریکی جریدے فوربز کی بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی 2024 کی فہرست میں شاہ رخ خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ شاہ رخ خان ایک فلم کا معاوضہ ایک ارب 50 کروڑ سے لے کر 2 ارب 50 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ تقریبا ایک ارب 15 کروڑ سے لے کر 170 کروڑ بھارتی روپوں کے درمیان ہے۔ چوتھے نمبر پر اداکار جوزف وجے ، پانچویں نمبر پر پربھاس ہیں۔
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں 100 کروڑ سے 275کروڑ بھارتی روپے لینے والے عامرخان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فہرست میں سلمان خان کا نمبر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 اداکاروں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔