انٹرٹینمنٹ

عمران عباس کی انڈین فلم کے ورلڈ پریمیئر کیلئے دبئی میں تیاریاں مکمل

دبئی: پاکستانی اداکار عمران عباس کی انڈین پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کے ورلڈ پریمیئر کیلئے دبئی میں تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی فلم کا ورلڈ پریمیئر 14 فروری کو دبئی میں کیا جائے گا۔عمران عباس نے بتایا کہ ان کی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ دبئی مال کے ریل سینما میں نمائش کیلئے پیش ہوگی جبکہ اسے 16 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

پنجابی فلم کی کہانی ایک پاکستانی نوجوان اور بھارتی لڑکی کی محبت پر مبنی ہے جس میں پاکستان، بھارت اور برطانیہ کے دلکش مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فلم کا ٹائٹل سانگ پاکستان کے سپر اسٹار گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے جو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button