کیا علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو معاف کردیا؟
لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے ان پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے والی ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات سے ان پر اور ان کی فیملی پر بہت مشکل وقت آیا تھا اور وہ راتوں رات ایک ولن بن گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا چینل ان کے خلاف تھے اور کوئی ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھا جس سے انہیں بہت دکھ ہوا۔
گلوکار نے بتایا کہ اس کڑے وقت میں ان کی اہلیہ اور فیملی نے بہت ساتھ دیا جس کی وجہ سے انہیں مقدمہ لڑنے کی ہمت ہوئی تھی۔
علی ظفر نے کہا کہ جس نے ان کے ساتھ غلط کیا اور ناجائز کیا وہ ان سب کیلئے اللہ سے رحم مانگتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے اور ایک قانونی جنگ کے بعد وہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔