بزنس

نجکاری کمیٹی اجلاس میں گیپکو اور حیسکو کی نجکاری کی منظوری

اسلام آباد: وزارتی کمیٹی برائے نجکاری نے نقصان میں چلنے والی دو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے بجٹ میں 175 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، رواں مالی سال کیلیے نجکاری کمیشن کیلیے 1.3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، جو 175 فیصد اضافے کیساتھ بڑھ کر 3.4 ارب روپے ہوگیا ہے، بجٹ میں اضافہ پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلیے ہائیر کی گئی ایڈوائزری فرم کو ادائیگیوں کیلیے کیا گیا ہے، ایڈوائزری فرم کو 14.53 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی، نجکاری کا عمل تیز کرنیکی ہدایت

وزارتی کمیٹی نے گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کو 20 سے 5 سالہ کنٹریکٹ پر پرائیویٹ سیکٹر کو حوالے کرنے کی منظوری دی ہے، سی سی او پی نے ان کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کے پرانے فیصلے کو بھی ختم کردیا، فیصلوں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی بھی تائید حاصل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button