انٹرٹینمنٹ

101 ڈالر کی سلامی ملنے پر ندا یاسر لائیو شو میں رو پڑیں

کراچی: پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر امریکا میں پاکستانی بزرگ خاتون کی جانب سے 101 ڈالر کی سلامی ملنے پر لائیو شو کے دوران رو پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ امریکا میں ملنے والی 101 ڈالر کی سلامی کی کہانی سُنا رہی ہیں، ندا یاسر نے کہا کہ میں امریکی شہر شکاگو گئی تھی جہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس تقریب میں ساڑھے تین سو لوگ آئے ہوئے تھے، اسی دوران ایک بزرگ پاکستانی خاتون میرے پاس آئیں اور میرے شو کی تعریفیں کرنے لگیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ اُس بزرگ خاتون نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی ہوتی ہیں، وہ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے میرا مارننگ شو دیکھتی ہیں اور بہت خوش ہوتی ہیں۔

 

اُنہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بزرگ خاتون نے مجھے گلے سے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں، اُنہوں نے مجھے دعائیں دیں اور ساتھ ہی 101 امریکی ڈالر کی سلامی بھی دی۔

میزبان نے کہا کہ جب بزرگ خاتون نے مجھے گلے سے لگایا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور مجھے اپنا والدہ یاد آگئی تھیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے گھر یا محلے میں کسی کے گھر چلی جاتی ہیں لیکن پاکستان سے باہر ممالک میں کوئی کسی کا نہیں ہوتا، وہاں آپ کو خود ہی اپنی تنہائی دور کرنی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب امریکا میں خواتین نے میرے شو کی تعریف کی تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور اپنے شو کی قدر ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button