انٹرٹینمنٹ

دلجیت دوسانج کی پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس

ٹیکساس: انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔

دلجیت دوسانج نے انسٹاگرام پر اپنے امریکی کنسرٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ’جگنی’ گاکر حاضرین کو محظوظ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار نے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا کرتا اور دھوتی کا لباس پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور وہ دلجیت دوسانج کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کیلئے محبت کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button