اسٹاک مارکیٹ میں ملا جل ارجحان، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس 291.52 پوائنٹس کمی سے 77,940.58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر محدود خریداری کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر 78541.22 پوائنٹس تک بلند ہوا تاہم اتار چڑھاؤ کے دوران انڈیکس 78000 کی رینج میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 77909 ریکارڈ کی گئی، منگل کو کاروباری حجم 29کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار 284 حصص رہا، 38 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 598 روپے کا کاروبار ہوا مارکیٹ کے مجموعی سرمائے کی مالیت 31 ارب 21 کروڑ 18 لاکھ روپے کمی سے 103 کھرب 21 ارب 35 کروڑ 6 لاکھ 84 ہزار روپے پر آ گئی، منگل کو 433 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، علاوہ ازیں منگل کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسہ کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 278.62 روپے سے کم ہو 278.50 روپے پر آ گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.32 روپے سے گھٹ کر 280.27 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.23 روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت 297.12 روپے سے بڑھ کر 298.35 روپے پر جا پہنچی۔