کھیل

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت؛ کیا ہندوستانی فاسٹ بولرز نے بال ٹیمپرنگ کی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

اس موقع پر فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ سلیم ملک نے کہا کہ انضی! میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، جب کچھ ٹیموں کی بات آتی ہے تو آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں، اور ہندوستان ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہی پاکستانی بالرز گیند کو ریوس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ برپا ہوجاتا۔

مزید پڑھیں: ملک کیلئے محدود بالنگ! لیگز کیلئے این او سی، سلمان بٹ بھڑک اٹھے

انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کو 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، بعدازاں بنگلادیش کی افغانستان کیساتھ ہار کے بعد کینگروز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button