یمنیٰ اور وہاج کا سُپر ہٹ ڈرامہ ‘تیرے بن’ تُرک زبان میں ریلیز کیلئے تیار
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا سال 2023 کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ اب تُرک زبان میں ریلیز کیا جائے گا جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ڈرامہ ‘تیرے بن’ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا، اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کو بین الاقوامی سطح پر پسند کیا گیا۔
‘تیرے بن’ نے اپنی جاندار کہانی اور کاسٹ کی بدولت کروڑوں ویوز حاصل کیے، ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے کردار میرب اور وہاج علی کے روپ دار کردار مرتسم کو مداحوں کی جانب سے بےحد محبت ملی۔
لاکھوں مداحوں کی محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسرز نے ‘تیرے بن’ کے دوسرے سیزن کا اعلان بھی کیا جس پر کام شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی ڈرامے ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری
‘تیرے بن’ کی شہرت کو مزید بڑھانے کے لیے اب اس ڈرامے کو ترکیہ میں بھی ریلیز کیا جائے گا، اس ڈرامے کے تُرک زبان میں ڈب ورژن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک زبان میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کو ‘سو ڈیپ’ (So Deep) کے ٹائٹل کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔