پاکستان

بلوچستان؛ لیویز تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ

بولان: بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

لیویز فورس کے مطابق  گرگوت کے علاقے میں تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے جوان دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں مصرف ہیں۔ اس حوالے سے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک  کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ گرگوت میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button