پاکستان

کلعدم تنظیم کے لیے کام کرنے والے دو ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنا دی

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کالعدم تنظیم کے لیے کام کرنے والے دو ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ ملزمان اپنے دفاع کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت مہیا نہیں کرسکے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عبدالحنان اور محمد موسیٰ کے خلاف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے اور تحریری مواد رکھنے پر 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان سے کالعدم تنطیم کی تشہیر کے لیے تحریری مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button