بزنس
ایک تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کی کمی
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 2059ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کی کمی سے 216000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1458روپے کی کمی سے 185185 روپے ہوگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔