انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اور مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر وائرل

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دنیا کی امیر شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکار شاہ رخ خان اور مکیشن امبانی کے ہاتھوں میں 31 روپے قیمت کے او آر ایس کے ڈبے ہیں اور دونوں او آرایس پیتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی تصویر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں لی گئی تھی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں امیر اور مشہور شخصیات کی سادگی کی تعریف کی تو کچھ نے کہا کہ گرم موسم میں سوڈا ڈرنک سے زیادہ اچھا یہ ہی ہے کہ او آر ایس پیا جائے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس تصویر پر بہت سی میمز بن سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button