اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری اتار چڑھاﺅ رہا اور دن اختتام پر کے ایس ای-100انڈیکس 150.34پوائنٹس کی کمی کے بعد گزشتہ روز کے 70 ہزار 483 پوائنٹس سے کم ہو کر 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کے دباﺅ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100انڈیکس میں 150.34پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 70483.66پوائنٹس سے کم ہو کر70333.32پوائنٹس پرآگیا ۔
کاروبار میں مندی سے سرمایہ کاروں کو17 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے کم ہو کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 70 ہزار 725 پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھا تاہم یہ تیزی عارضی ثابت ہو ئی جب انڈیکس70037پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط کے خدشات کے پیش نظر بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں اور معاشی بہتری کے اثرات فوری ظاہر نہ ہونے پر قلیل المدتی فروخت سے مارکیٹ دباﺅ کا شکار ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100انڈیکس میں 150.34پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے انڈیکس 70 ہزار 483.66 پوائنٹس سے کم ہو کر 70 ہزار 333.32 پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 81.97 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای-30 انڈیکس 23 ہزار 202.56 پوائنٹس سے کم ہو کر23 ہزار 120.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس46 ہزار 296.90 پوائنٹس سے کم ہو کر 46 ہزار 233.32 پوائنٹس پر بند ہو گیا ۔
کاروبار میں مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب 5کروڑ 19لاکھ 89ہزار157روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب 12ارب 73کروڑ 31لاکھ 56 ہزار 472 روپے سے کم ہو کر97کھرب 95 ارب 68کروڑ 11لاکھ67 ہزار315 روپے ہو گیا۔