انٹر نیشینل

سعودی عرب میں بارش کیلیے نماز استسقا کی ادائیگی

ریاض: بارش کے لیے سعودی عرب میں نماز استسقا ادا کی گئی ۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان کی جانب سے نماز استسقا کی ادائیگی کے لیے فرمان جاری کیا گیا تھا جس میں عوام سے آج  بارش کی دعا کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سوا سات بجے نماز استسقا ادا کی گئی۔

 

سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش کے لیے نماز استسقا کی ادائیگی سنت ہے۔ سعودی عوام نے نماز استسقا میں اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے بارش برسنے کی دعائیں کیں۔ بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button