کھیل

بارشوں کے دوران فلوریڈا میں میچز کیوں رکھے؟ راشد لطیف برہم

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کی پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈا میں میچز کے انعقاد پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا کہ نیویارک میں خراب پچز اور فلوریڈا میں بارش و سیلابی صورتحال کے دوران میچز کیوں شیڈول رکھے گئے۔

نیویارک کی پچز پر سب سے زیادہ ٹوٹل محض 137 تھا جبکہ سب سے زیادہ حاصل ہوجانے والا ہدف 111، اب فلوریڈا میں بارش سے مزید 3 اہم میچز واش آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے، یہ ورلڈکپ کیلئے اچھا نہیں، ٹیموں کو پریکٹس سیشن کا موقع نہیں مل رہا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی ریاست فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

دوسری جانب فلوریڈا میں شدید بارشوں کے باعث گورنر نے سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا جبکہ 14 سے 16 جون کے درمیان لوڈرہل کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز شیڈول ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری بارش کے پانی میں پیدل یا گاڑیوں میں داخل ہونے سے گریز کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان گروپ اے کا آخری میچ لوڈرہل اسٹیڈیم میں 16 جون کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل قومی ٹیم کیلئے امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بھی اہم اگر اس میچ میں امریکی ٹیم فتحیاب ہوئی تو پاکستانی ٹیم کی گھر واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوجائے گا جبکہ ہار کی صورت میں قومی ٹیم آئرلینڈ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button