دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان
نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے وکیل سے رابطہ کرلیا۔
عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن کی نازیبا ویڈیوز لیک والی اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔
وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ حاصل کرنے کے لیے مجھ سے مدد طلب کی ہے اور اس کام کے لیے میں نے دانیہ شاہ سے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ دانیہ شاہ مجھے دو کروڑ روپے دینے پر راضی ہوگئی ہیں تو میں اب دیکھتا ہوں کہ کون دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ لینے سے روکے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں دانیہ شاہ کے ساتھ ہوں اور میں اللہ کے حکم سے اُنہیں عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ دلوا کر رہوں گاواضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نکاح میں رہتے ہوئے اُن کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنا تھا اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔