انٹرٹینمنٹ

روینہ ٹنڈن کے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کی خبر جھوٹی نکلی

ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کی خبر سے متعلق ممبئی پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 جون اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روینہ ٹنڈن اور اُن کا ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلا رہا تھا، اداکارہ کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش تو وہاں سے گزرنے والی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچی۔

جس کے بعد روینہ ٹنڈن اور اُن کے ڈرائیور کا اُس گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا تھا، گاڑی میں سوار ایک شخص نے سوشل میڈیا پر  ویڈیو وائرل کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر گاڑی میں موجود خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مخالف فریق نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام بھی عائد کیا تھا، اس الزام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: نشے کی حالت میں گاڑی چلانا؟ روینہ ٹنڈن پر مشتعل افراد کا حملہ

تاہم، اب اس واقعے کے حوالے سے ممبئی پولیس کا بیان سامنے آگیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ ہم نے سوسائٹی کی پوری سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کا ڈرائیور گاڑی کو سڑک سے سوسائٹی کی طرف لے جا رہا تھا اور جب وہ گاڑی کو ریورس کرنے لگا تھا تو دوسری گاڑی میں موجود افراد نے ڈرائیور کو روکا اور کہا گاڑی کو ریورس کرنے سے پہلے چیک کرلیں کہ پیچھے لوگ تو نہیں، جس کے بعد اُن کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق جب جھگڑا بڑھ گیا تو روینہ اپنے سوسائٹی سے باہر آئیں اور ڈرائیور کو ہجوم سے بچانے لگیں، یہ جھگڑا گالی گلوچ تک بڑھ گیا تھا جس کے بعد ا داکارہ اور مخالف فریق پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف تحریری شکایات دیں لیکن بعد میں دونوں نے اپنی اپنی شکایات واپس لے لی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، اداکارہ کی کار نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور روینہ ٹنڈن نشے میں نہیں تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button