پاکستان
موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی ہوگا جو یہ سمجھے گا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بیوقوف ہی بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی بات سوچے گا ۔جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔ قبر ایک اور مردے تین ہیں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔ ہرطرف بھوک ہی بھوک ہے۔ یہ غریب کی لڑائی ہے۔ حلق سے فلک تک غربت ہے۔ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے۔ اگست 30 سے پہلے حساب ہوگا۔